بلوچستان، کورونا سے ایک دن میں مزید 4ہلاکتیں، 272نئے کیسز سامنے آگئے

کوئٹہ:بلوچستان میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس سے مزید 4افراد جاں بحق جبکہ 272نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد6788ہوگئی، محکمہ صحت بلوچستان کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں پیر کو کورونا وائرس کے مزید 4 مریض انتقال کر گئے جن میں سے ایک شخص گھر میں آئی سولیٹ تھا جبکہ تین اموات فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں ہوئی ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں سے تین کا تعلق کوئٹہ جبکہ ایک کا پشین سے بتایا جاتاہے صوبے میں اب تک کورونا وائر سے تصدیق شدھ اموات کی تعداد 58جبکہ کورونا وائرس کے مزید272کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد6788ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک 32322افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے25534میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ 274کے نتائج آنے باقی ہیں بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 2360ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں مقامی طور پر وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح97فیصد ہے جن میں سے 5524کا تعلق کوئٹہ،138 پشین،138کا قلعہ عبداللہ147کا تعلق جعفرآباد،105کا تعلق مستونگ، 78کا تعلق خضدار، 77کا تعلق لسبیلہ، 67کا تعلق قلعہ سیف اللہ جبکہ دیگر کاتعلق صوبے کے دیگر حصوں سے ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں