190ملین پائونڈ واپسی سابق حکومت نے برطانوی ایجنسی سے غلط بیانی کی عرفان قادر

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب عرفان قادر نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ میں عمران خان ان کی اہلیہ اور زلفی بخاری کا ذکر آتا ہے، سارا کیس سب کے سامنے ہے، اس میں کوئی راکٹ سائنس نہیں، یہ معاملہ چند منٹ کا ہے، بڑی چالاکی سے سپریم کورٹ کے اکاﺅنٹ کا ذکر کیا گیا تھا، خوب تشہیر کی گئی کہ ہم اتنا پیسہ پاکستان لا رہے ہیں، سابق حکومت نے این سی اے کے سامنے غلط بیانی کی، سارے اخباروں میں ہر جگہ آیا تھا کہ یہ ریاست پاکستان کا پیسہ ہے، نیشنل کرائم ایجنسی کو غلط فہمی ہوئی کہ پیسہ پاکستان کے خزانے میں جا رہا ہے، 2دسمبر 2019کو کابینہ نے فیصلہ دیا، برطانیہ سے رقم پاکستان آئی لیکن خزانے میں جمع نہیں ہوئی، رقم ملکی خزانے کے بجائے سپریم کورٹ کے اکاﺅنٹ میں جمع کرا دی گئی، تحقیقات ہونی چاہئیں کہ سپریم کورٹ نے جائزہ کیوں نہیں لیا، بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا ہے کہ جنہوں نے کچھ نہیں کیا ہم ان کو کسی کیس میں نہیں پھنسانا چاہتے، 190ملین پانڈ والا آج کل مشہور ہے، نیشنل کرائم ایجنسی نے انگلستان میں کچھ اکاﺅنٹس فریز کیے تھے، 190ملین پاﺅنڈ آج کے حساب سے 70ارب روپے بنتا ہے، جنہوں نے قوم کا پیسہ لوٹا ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں