گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 93 روپے فی کلوتک کمی

اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف برانڈکےبناسپتی گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف برانڈ کے بناسپتی گھی کی قیمت585روپے سے کم ہوکر517روپے فی کلوہوگئی،بناسپتی گھی کی فی کلوقیمت میں بھی68روپے تک کمی کی گئی ہے۔اسی طرح ایک لیٹرکوکنگ آئل کی قیمت610روپے سے کم ہوکر517روپے ہوگئی،یوٹیلٹی اسٹورزپرکوکنگ آئل93روپےفی لیٹرتک سستا ہوگیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل اوربناسپتی گھی کی قیمتوں میں کمی کااطلاق فوری ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں