کورونا ایک بیماری نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی سازش ہے:مولانا محمدخان شیرانی

نوکنڈی( نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے سابق صوبائی امیر و سابق ایم این اے مولانا محمدخان شیرانی نے کہا کہ کورونا ایک بیماری نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی سازش ہے کورونا کے ذریعے دنیا کی آبادی کو کم کی کوشش کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوکنڈی میں جمعیت کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کورونا بیماری ایک جھوٹ ہے جس کے ذریعے دنیا کی آبادی جو اس وقت ساڑھے سات ارب ہے کم کرکے ڈیڑھ ارب تک کرنے کی سازش ہورہی ہے انہوں نے کہا تمام ممالک کا WHOکے ساتھ معاہدہ ہوچکا ہے جس کے تحت کروانا میں مبتلا شخص کے مد میں اس ممالک کو تین ہزار ڈالر اور مرنے والے کو 39ہزار ڈالر دیا جائے گا انہوں نے کہا بیماری کی صورت میں کوئی بھی اپنا علاج ڈاکٹر سے نہ کریں بلکہ یونانی ادویات کا استعمال کریں کیونکہ ڈاکٹروں کے پاس جانے سے کورونا کی بیماری کا بہانہ کرکے آپ کی زندگی کو خطرے میں ڈالا جاسکتا ہے انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے سابق ضلعی امیر اور خطیب مرکزی جامع مسجد نوکنڈی مولوی محمدعالم کے وفات پر فاتحہ خوانی کی ان کے ہمراہ جمعیت علمائے کے سابق سینیٹر حافظ حمداللہ اور سابق صوبائی سالارحاجی محمد صادق نورزئی،مولانا عبدالمالک سیاپاد بھی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں