پشاور، بڈھ بیر میں فائرنگ سے عالم دین مفتی احسان الحق جاں بحق

پشاور (انتخاب نیوز) پشاور میں فائرنگ کے نتیجے میں عالم دین مفتی احسان الحق جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے مفتی احسان الحق کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہناہے کہ مفتی احسان الحق کے قاتلوں کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں