ہم نے تین، تین سو لاشیں اٹھائیں، ماﺅں نے اپنے بیٹوں کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر سپرد خاک کیا، فرید رئیسانی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فرید رئیسانی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سانحہة 9 مئی سے ہمیں انتہائی افسوس ہوا صرف ایک شخص کی گرفتاری پر ہمارے اداروں کو ٹارگٹ کیا گیا،حتیٰ کہ کرنل شیر خان (نشان حیدر) کی یادگار کو بھی ٹارگٹ کیا گیا، جناح ہاﺅس کو ٹارگٹ کیا گیا، میڈیا والے کہتے ہیں کہ بلوچستان والوں کو ورغلایا گیا، خدا کی قسم ہم نے تین، تین سو لوگوں کی لاشیں اٹھائیں، اور وہ ماں اور ان کے بھائیوں نے اپنے شہیدوں کو پاکستان کے جھنڈوں میں دفنا کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ سانحہ 9 مئی پر انتہائی افسوس ہوا جب پنجاب میں، کے پی کے میں اداروں کو ٹارگٹ کیا گیا وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں