ریاست ججز کو جواب دہ نہیں،عدلیہ قانون کے سامنے سر تسلیم خم کرے، معاون خصوصی وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے کہ ریاست ججز کو جواب دہ نہیں ، عدلیہ قانون کے سامنے سر تسلیم خم کرے۔اپنے ایک بیان میں عرفان قادر نے کہا کہ چاہتے ہیں عدلیہ میں تقسیم ختم ہو ، فردِ واحد کسی بھی ادارے پر حاوی نہ ہو۔ عرفان قادر نے کہا کہ کہا جاتا ہے پارلیمنٹ قانون بنانے سے پہلے ہم سے مشورہ کرے ، کل کو حکومت اور پارلیمنٹ بھی کہہ سکتی ہے کہ فیصلہ دینے سے پہلے ہم سے پوچھ لیا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں