جہانگیر ترین کی جماعت کیلئے عوام دوست پارٹی اور پاکستان انصاف پارٹی کے نام زیر غور

لاہور : تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کیلئے 2 مجوزہ نام سامنے آگئے ہیں جن میں عوام دوست پارٹی اور پاکستان انصاف پارٹی کے نام شامل ہیں تاہم فی الحال اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق نئی سیاسی جماعت کے لئے متعدد نام زیر غور آئے جن میں دو مجوزہ ناموں پر غور کیا جارہا ہے ۔ دوسری جانب یہ مشاورت بھی جاری ہے کہ الگ سیاسی جماعت بناکر کردار ادا کیا جائے گروپ کی صورت میں کسی صورت کی حمایت کی جائے اور اس حوالے سے گروپ میں مختلف آراءپائی جاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے رواں ہفتے حتمی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں