بی ایس او پجار پنجگور زون کے پریس سیکرٹری علم خان گرفتاری کے بعد لاپتہ

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہا کے لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک اہم مسئلہ ہے اور روز بروز بگڑتا جارہا ہے پنجگور زون کے پریس سیکرٹری علم خان کو 6 اپریل شام کو گھر سے گرفتار کیا گیا جو تاحال لاپتہ ہے۔ علم خان بلوچستان یونیورسٹی میں ایم اے بلوچی کے طالب علم تھے جو کرونا اور تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے اپنے گھر گئے تھے اور گزشتہ سال دسمبر سے بی ایس او پجار میں بطور پریس سیکرٹری کے فرائض سر انجام دے رہا تھا۔بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار بلوچ طلباء کی نمائندگی کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور بلاتفریق ہمیشہ طلباء کے تعلیمی و سماجی مسائل اور بلوچستان میں ہونے والے ظلم و نا انصافی کے خلاف آواز اٹھایا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کے طالب علم لیڈر اور نمائندگان جس خوف کے عالم میں طلباء سیاست کو بچانے میں کردار ادا کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے ایسے ہتھکنڈے ہمیں ہمارے جمہوری اور پرامن جدوجہد سے دور نہیں رکھ سکتے۔ بی ایس او پجار نے ہمیشہ سے تشدد سے پاک سیاست کو ترجیح دی ہے اور آگے بھی نوجوانوں کو پرامن سیاسی ماحول بنانے اور سیاسی تربیت میں کردار ادا کرینگے۔ترجمان نے مذید کہا کے سوال کا حق چھینا جارہا ہے اظہار رات پہ پابندی ہے ایسے حالات میں طالب علم رہنماؤں کا لاپتہ ہونا روز کا معمول بن گیا ہے علم خان کا لاپتہ ہونا نہ صرف تنظیم کے لیے حیران کن ہے ان کے خاندان کے تمام افراد بھی پریشانی سے دوچار ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ علم خان کو منظر عام پر لایا جائیں اور اگر ان پہ کسی قسم کا الزام ہے تو ان کو عدالت میں پیش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں