بلوچستان اساتذہ کی آن لائن پیشہ ورانہ تربیت کا سلسلہ جاری

کوئٹہ: حکومت بلوچستان اور یونیسیف کے تعاون سے صوبے کے اساتذہ کے لیے تربیتی پروگرام سی پی ڈی کے آ ن لائن سیشنز کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔ آ ن لائن سیشنز میں صوبے کے گیارہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے سرکاری اسکولوں کے میل فی میل اساتذہ حصہ لے رہے ہیں۔ان ٹریننگ سیشنز میں نہ صرف شعبہ تعلیم سے متعلق اساتذہ کو جدید خطوط سے ہمکنار کرنے کے حوالے سے تربیت فراہم کی جا رہی ہے بلکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بھی آ ن لائن تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس وقت صوبے کے تین ہزار سے زائد اساتذہ آ ن لائن سیشنز کا حصہ ہیں۔یاد رہے مارچ کے مہینے میں کورونا وائرس کے باعث اساتذہ کی تربیتی ورکشاپس کو آ ن لائن کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ محکمہ پایٹ کے ڈائریکٹر عظیم احمد بلوچ اور سی پی ڈی پروگرام منیجر مزمل پانیزئی کے مطابق حالات مکمل معمول پر آ نے تک بذریعہ آ ن لائن اساتذہ کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رہے گا آ ن لائن سیشنز کو مذید موثر بنانے کے لیے حکمتِ عملی وضع کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں