سریاب کسٹم، آئل ٹینکر اُلٹنے سے آتشزدگی،3فائر فائٹرز سمیت 5افراد زخمی، 35دکان متاثر

کو ئٹہ:کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب میں کسٹم کے قریب آئل ٹینکر الٹنے سے ٹینکر اور دکانوں میں آگ لگنے سے 3فائر فائٹرز سمیت 5افراد زخمی جبکہ 35دکانوں کو نقصان پہنچا، زخمیوں کو فوری طو رپر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سریاب کسٹم کے قریب آئل ٹینکر الٹنے سے ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا ٹینکر میں آگ لگنے سے ٹینکر ڈرائیور اور کلینر محمد اسلم اور وحید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر شیخ زید ہسپتال پہنچادیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور آگ بجھانے کاکام شروع کردیا اس دوران 3فائرفائٹرز بھی معمولی زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ چیف فائر آفیسرمیٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے مطابق آگ لگنے سے 35دکانیں لپیٹ میں آگئیں تاہم آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ آگ پر آبادی تک پہنچنے سے قبل ہی قابو پالیا گیا ہے جوکہ خوش آئند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں