سبی، ٹریفک حادثے میں میاں بیوی سمیت 3افراد زخمی.

سبی;ضلع سبی کے علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سبی کے علاقے بائی پاس پر دبئی ہوٹل کے قریب وٹز کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار سراج احمد ولد علی بخش، بی بی یاسمین زوجہ سراج احمد اور اکرم ولد سراج زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ واقعہ سے متعلق مزید کاروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں