بلوچستان حکومت کا کوئٹہ میں میڈیا سٹی بنانے کا اعلان

کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ صحافیوں کی رہائشی کالونی کیلئے حکومت نے اراضی فراہم کی ہے جس کی چار دیواری اور دیگر ترقیاتی منصوبو ں کوآئندہ مالی سال کی پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے گا مقامی اخبارات کیلئے ڈسپلے اشتہارات کا اجرا کیا جائے گا اخباری صنعت کے مسائل اور حامل صحافیوں کی فلاح وبہبود کی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائینگے حکومت کے ساتھ ساتھ رضاکار اداروں اور مخیر حضرات نے بھی کورونا وائرس سے معاشی طور پر متاثر ہونے والے مزدور اور محنت کش طبقہ کی معاونت میں گراں قد خدمات سرانجام دی ان خیالات کااظہار وزیر اعلی بلوچستان نے الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل کرد اور کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا الرحمان سے ملاقات کے موقع پر انجینئر جمیل کرد کی وزیراعلی کو اپنے ادارے کے کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے نہ صرف صوبے کے مختلف اضلاع میں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا بلکہ عوام میں کورونا وائرس سے محفوط رہنے کی آگاہی مہم بھی شروع کر رکھی ہے وزیراعلی بلوچستا ن جام کمال نے کہا ہے کہ حکومت رفائی اداروں کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اس مشکل وقت میں مزید رضا کار ادارے اور مخیر حضرات بھی فلاحی میں حصہ ڈالیں انہوں نے کہا ہے کہ دیگر شعبوں کی طرح اخباری صنعت بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئی ہے اور اس سے منسلک کارکنوں کومعاشی مسائل کا سامنا ہے حکومت اخباری صنعت خاص طور پر مقامی اخبارات کی معاونت کریگی انہوں نے کہا کہ اخباری صنعت کے مسائل اور حامل صحافیوں کی فلاح وبہبود کے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائینگے صحافیوں کی رہائشی کالونی کیلئے حکومت نے اراضی فراہم کی ہے جس کی چار دیواری اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو آئندہ مالی سال کی پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے گا پریس کلب کی کینٹین کی تعمیر اور زیر تعمیر میڈیا اکیڈمی کے ترامیم شدہ پی سی ون کے مطابق مزید فنڈز کا اجرا کیا جائے گا وزیر اعلی بلوچستان نے سیکرٹری ا طلاعات کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی اخبارات کیلئے ڈسپلے اشتہارات کا اجرا کیا جائے کوئٹہ میں میڈیا سٹی کے قیام کیلئے حکومت کی جانب سے اراضی فراہم کی جائے گی میڈیا ہاؤسز اور اخبارات کو میڈیا سٹی میں دفاتر قائم کرنے کی پیشکش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں