کورونا، ملک بھر میں صرف کوئٹہ میں ہمارے ڈاکٹرز پلازمہ پر کام کر رہے ہیں، جام کمال

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہاہے کہ الحمد اللہ بلوچستان میں کورونا وائرس جیسی عالمگیر وباء ہلکے درجے پر ہے تاہم عوام کو سختی سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے،ملک بھر میں 9آر بی سیز میں صرف کوئٹہ میں ہمارے ڈاکٹرز اور ٹیم پلازمہ پر کام کررہی ہے،وفاقی پی ایس ڈی پی میں بہترین حصہ حاصل کرنے پرصوبائی وزراء کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغاموں میں وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ الحمد اللہ بلوچستان میں کورونا وائرس ہلکے درجے پر ہے مجھے معلوم ہوا ہے کہ کووڈ 19وائرس کی شدت مختلف جگہوں پر مختلف ہوتی ہے اور اس کے وائرس پھیلنے علاقوں میں اپنا ہلکا پلکا رکھتا ہے اور ہلکے نہیں رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 9آر بی سی ہیں اور صرف ہمارے آر بی سی میں یہ پلازما کام کررہے ہیں کوئٹہ آر بی سی میں بلوچستان پلازمہ کام کررہا ہے اور ہمارے ڈاکٹرز اور ٹیمیں اس پر مستقل کام کررہی ہیں اس کا استعمال ہر گز نہیں اور یہ یہاں تک کہ تمام مراحل میں استعمال نہیں کیا جاتاہے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی مجموعی پیشرفت کا جائزہ کے حوالے سے اجلاس میں آر بی سی کوئٹہ میں پلازمہ مراکز میں نئی سہولت،پی پی ای کٹس،ادویات،مطلوبہ چیزوں پر مجموعی حیثیت،خضدار نئے ٹیسٹنگ کے حیثیت سے حکومت بلوچستان نے ایک دن میں 1400ٹیسٹنگ ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں بہترین حصہ حاصل کرنے کیلئے صوبائی وزراء میر ظہور بلیدی،نور محمد دمڑ اور مٹھا خان نے اسد عمر کے ساتھ ملاقات کے موقع پر بلوچستان کیلئے بہترین حصہ حاصل کرنے اور موثر کوششوں کو سراہتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں