کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات تین ہفتوں میں مکمل کیے جائیں، الیکشن کمیشن کو سیکرٹری بلدیات کو حکم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سیکرٹری بلدیاتی کو کوئٹہ بلدیاتی انتخابات متعلق تین ہفتوں کا وقت دےدیا۔ منگل کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی۔الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری بلدیات الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔ سیکرٹری بلدیات نے کہاکہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات متعلق تیاریاں جاری ہیں،بلدیاتی ایکٹ کی تیاری بھی ہورہی ہے جلد کابینہ میں پیش کردیں گے۔کمیشن کو اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ دی ۔ ظفر اقبال نے کہاکہ صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات متعلق تعاون نہیں کررہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری بلدیات کو کوئٹہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق تین ہفتوں کا وقت دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات متعلق تاخیری حربے برداشت نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں