مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے ریڈ نوٹس جاری کرے گی

لاہور (انتخاب نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور نے سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کےخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ منی لانڈنگ اور رشوت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مونس الٰہی نے بطور وفاقی وزیر آبی ذخائر کے منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مونس الٰہی نے کروڑوں روپے رشوت کی مد میں وصول کیے اور انہوں نے کرپشن اور رشوت ستانی سے کمائی گئی رقم کی منی لانڈرنگ کی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مونس الٰہی نے فرنٹ مین کے ذریعے اپنی فیملی اور دیگر ملزمان کے اکاو¿نٹس میں رقوم جمع کرائیں، ملزم نےاکاو¿نٹس میں تقریباً 121.65 ملین جمع کرائے، تمام رقوم 2019 سے 2022 میں جمع کرائی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مونس الٰہی کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں