افغان حکومت نے ناروے کی پناہ گزین کونسل میں لڑکیوں کو ملازمت کی اجازت دیدی

اوسلو (آئی این پی) افغان حکومت نے ناروے کی پناہ گزین کونسل کو افغانستان کے متعدد صوبوں میں اپنے دفاتر میں لڑکیوں کو ملازمت پر رکھنے کی اجازت دی ہے،ناروے کی پناہ گزینوں کی کونسل کے سیکرٹری جنرل یان ایگلینڈ نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کونسل میں ملازمت کرنے کے لیے افغان لڑکیوں کی واپسی اور قندھارسمیت افغانستان کے دیگر علاقوں میں انسانی بنیادوں پر سرگرمیوں کی بحالی کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں انسانی امدادی سرگرمیوں میں مرد و خواتین کو یکساں مواقعے فراہم کیے گئے ہیں،خواتین کی ملازمت پر پابندی حجاب کی شکایات کی وجہ سے لگا دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں