موسمیاتی تبدیلی کے بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری پاکستان کی مدد کرے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

اسلام آباد( آن لائن) پاکستان کا گرین ہاﺅس گیسزکے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم ہونے کے باوجود موسمیاتی تبدیلی کے فرنٹ لائن پر موجود، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عالمی برادری سے بحران سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کی اپیل کردی ۔ ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے عالمی برادری سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے جانی اور مالی نقصان ہورہا ہے، پاکستان موسمیاتی بحران کے فرنٹ لائن پر ہے۔پاکستان کا گرین ہاوس گیسزکےاخراج میں ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن عالمی سطح پر انسانوں کی پیدا کردہ موسمیاتی تبدیلی کی بھاری قیمت ادا کررہا ہے۔ ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے عالمی برادری پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث بحران سے نمٹنے میں مدد کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں