قومی اقتصادی کونسل اجلاس، 2 ہزار 700 ارب کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا،قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دیدی، ذرائع نے بتایا کہ این ای سی نے 2ہزار 700 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری دیدی، وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لیے ساڑھے نو سو ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دیدی،وفاقی ترقیاتی پروگرام میں 55 ارب روپے کی ایکسٹرنل فنانسنگ بھی شامل ہے،وفاقی ترقیاتی پروگرام میں اڑھائی سو ارب روپے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت خرچ کرنے کا منصوبہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں