کوئٹہ کے 2طالب علم ناسا فلائی مشن کا حصہ بنیں گے

اسلام آباد/کوئٹہ(یواین اے)پاکستان کے 24 طالب علم اور اساتذہ امریکا جاکر ناسا کے خلائی مشن کا حصہ بنیں گے۔ یہ طالب علم اور اساتذہ امریکی حکومت کی جانب سے ٹی ڈی ایف کو جاری کردہ گرانٹ کے تحت خلائی تحقیقاتی ادارہ ناسا کے مشن کا حصہ بنیں گےپاکستان میں امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر نے کراچی کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد امریکا پاکستان سبز اتحاد فریم ورک سمیت پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کے شعبہ جات میں امریکہ کے تعاون و عزم کو اجاگر کرنا تھا ٹی ڈی ایف کو پسماندہ علاقوں کے اسکولوں میں سائنس ، ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے ڈھائی لاکھ ڈالر کی گرانٹ جاری کی گئی۔ اس مالی اعانت کے ذریعے 50 اسکولوں کے 100 اساتذہ کو اسٹیم کی تعلیم پڑھانے سے متعلق تربیت دی گئی ان ہی اسکولوں کے 1200 طلبا کو اسٹیم تعلیم و کیرئیر میں دلچسپی بڑھانے کیلئے میگ نیفائی سائنس سیںٹر کا دورہ کرایا گیا۔ اس تربیتی کورس میں حصہ لینے والے اسکولز کے درمیان اسٹیم مقابلہ بھی کرایا گیا کامیاب ہونے والے 3 اسکولوں کے طلبا کو اس موسم گرما میں امریکا جاکر ناسا کی خلائی کیمپ میں شرکت شرکت کا سنہری موقع فراہم کیا جائے گا جبکہ دو طالب علموں کا تعلق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ہے یہ اساتذہ بھی امریکا جاکر ناسا خلائی مشن کا حصہ بنیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں