سریاب کسٹم آتشزدگی،متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، رحیم کاکڑ

کوئٹہ:مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، سینئر نائب صدر حضرت علی اچکزئی،سید عبدالقیوم آغا، میر یاسن مینگل، سید عبدالخالق آغا، عبدا لسلام بادینی، نووز جتک امام الدین لہڑی وحجات اللہ آغا سید نعمت آغا شاہجہان ترین نے شاہوانی چوک سریاب روڈ پر پر آئل ٹینکر کے پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے اور کہیں دکانات میں آگ لگ گئی ہے انتہائی دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوے کہا کہ اتنے بڑے واقعہ رات 1 بجے سے 5 بجے تک بڑی مشکل سے چیف فائر آفیسر میڑوپو لیٹن کارپوریشن عبدالحق اچکزئی کی کوششوں سے آگ پر قابو پالیا گیا شہر میں جتنے واقعا ت ہو ئے ہیں عبدالخالق اچکزی پیش پیش ہیں جو قابل تعریف ہے بی این پی کے رہنما ایم پی اے نصیر شاہوانی مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم میر یاسن مینگل عبدالخالق آغا نوروز جتک امام الدین لہڑی وحجات اللہ آغا ودیگر نے متاثر علاقہ کا دورہ جس میں 45 سے زیادہ دوکانات کو نقصان ہوا جس سے کروڑوں روپوں کا نقصانات ہوااور دوکانداروں سے ملاقات کی اور ان کے نقصانات کا جائز لیا اس کے بعد اے ڈی سی کوئٹہ ثاقب کاکڑ سے ملاقات کی اور سر یاب کسٹم میں زخمیوں اور دوکانوں کے بارے میں میٹنگ کی آے ڈی سی نے کہا کہ جتنے مریض ہیں ان کے علاج کروائیں گے اور دوکانات کے نقصانات کے ازالہ کیا جائے گا وزیر اعلی بلوچستان سے مطالبہ ہے کہ جلد ازجلد دوکانداروں کے نقصانات دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں