تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق فیصلہ جولائی کے پہلے ہفتے میں کیاجائے گا، ہاشم غلزئی

کوئٹہ:صوبائی سیکرٹری کالجز محمد ہاشم غلزئی نے کہاہے کہ تعلیمی اداروں کے کھولنے سے متعلق فیصلہ جولائی کے پہلے ہفتے میں کیاجائے گا، ہم نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں،صوبے کے طلباء وطالبات کو درپیش مشکلات ومسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ کووڈ19کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند ہیں اس سلسلے میں جولائی کے پہلے ہفتے میں فیصلہ کیاجائے گا،انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے طلباء وطالبات کودرپیش مسائل کومدنظررکھاجارہاہے ان کے بہتر مستقبل کیلئے موثر فیصلے کرینگے،انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں میٹرک اور ایف ایس کے طلباء کو پروموٹ کردیاگیاہے اس سلسلے میں طلباء کو یہ چانس بھی دیاجائے گا اگر وہ امتحان دینا چاہے تو دے سکتے ہیں اس سلسلے میں گردش کرنے والا فارم جعلی ہے انہوں نے کہاکہ آن لائن کلاسز سے متعلق طلباء وطابات کو مسائل درپیش ہیں جس میں تین بڑے مسائل درپیش ہیں جس میں رابطہ،رسائی اور سکت ہیں اگر کوئی طالب علم انٹرنیٹ تک رسائی رکھتاہے وہ اتنی سکت نہیں رکھتا کہ اس کو خرید سکیں ہم نے لائحہ عمل طے کرلیاہے بہت جلد ان مسائل کو حل کیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں