پشاور سینٹرل جیل سے رہائی کے بعد علی محمد خان کو مردان پولیس نے گرفتار کرلیا

پشاور (انتخاب نیوز) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ پشاور سینٹرل جیل کے باہر مردان پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کیا۔ علی محمد خان کے خلاف تخریب کاری سمیت توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔ مردان پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف تھانا سٹی میں مقدمہ درج ہے۔ اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کو کالعدم قرار دے کر علی محمد خان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں