دکی، کوئلہ کان میں ٹرالی کی زد میں آکر 2کانکن زخمی

دکی: بلو چستان کے ضلع دکی میں مقامی کوئلہ کان میں ٹرالی کی زد میں آکر 2 کانکن شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطا بق گزشتہ روز دکی کے مقامی کوئلہ کان میں ٹرالی کی زد میں آکر 2 کانکن شمس اللہ ولد امین اللہ قوم توخئی سکنہ کلی ملا عبداللہ دکی اورتورم خان ولد خان قوم خروٹی سکنہ کلی ملا عبداللہ شدید زخمی ہوگئے ہیں دونوں زخمیوں کو کوئلہ کان سے نکال کر سول ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں