سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں گریڈ1 سے 16 تک 35، گریڈ 17سے اوپر 30 فیصد اضافے کی منظوری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ، گریڈ17 سے 22 تک کےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں30 فیصد ایڈہاک اضافے کی منظوری دی گئی جبکہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے ، دوسری جانب مزدور کی کم سے کم تنخواہ 30 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے ۔وفاقی کابینہ کی جانب سے پینشنزمیں ساڑھے 17 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں