وفاقی بجٹ 2023-24ء میں سرکاری ملازمین کی کم سے کم پنشن 12 ہزار روپے کردی گئی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی کابینہ نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کی کم سے کم پنشن 8500 سے بڑھا دی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت خزانہ کی تجویز پر بحث کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 35 فیصد تک ایڈہاک اضافے کی منظوری دیدی۔ سرکاری ملازمین کی کم سے کم پنشن 10ہزار سے بڑھا کر 12ہزار کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ بجٹ دستاویز میں ای او بی آئی پنشن 8500 سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کرنے کی تجویز شامل ہے جسے منظور کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں