ثواب کے لیے حمایتی نہیں بن سکتے، بی این پی کی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی

اسلام آباد:اہم حکومتی اتحادی جماعت بی این پی نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دیدی۔ ذرائع بی این پی کے مطابق چھ نکاتی ایجنڈے پر کوئی عملددرآمد نہ ہوسکا، لاپتہ افراد کی بازیابی کے برعکس تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت ابتک نادرا ایکٹ اور گوادر پورٹ اتھارٹی آرڈننس میں ترامیم نہ کرسکی،حکومتی مذکراتی کمیٹی غیر فعال ہوچکی ہے،پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے منصبوبوں کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ پارٹی رہنماؤں نے موقف اختیار کیا کہ مفت میں ثواب کے لئے پی ٹی آئی کے حمایتی نہیں بن سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں