بلوچستان،ہوٹل اور ریسٹورنٹ کھولنے کیلئے ایس اوپیز پر غور وخوض

کوئٹہ:کمشنر کوئٹہ ڈویژن عثمان علی کے زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جسں میں اے ڈی سی کوئٹہ ثاقب کاکڑ، مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، سید عبدالقیوم آغا، میر یاسین مینگل اورہوٹل ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی عبداللہ شاہ عباس کاسی،شادی ہالز کے چیئرمین زاہد شریک ہوے اجلاس میں ہوٹل ریسٹورنٹ کھولنے کیلئے ایس او پیز طے کرنا تھا۔اجلاس میں ایس او پیز کے تحت ہوٹل اور ریسٹورنٹ کھولنے کا طریقہ پر اتفاق ہوا ہوٹل کے اندر کم سے کم ٹیبل کا فاصلہ 3فٹ باہر بیٹھے پر پابندی ہوگی ماسک دستانے اورسینٹائزر کا استعمال کرنا ہوگا اور ہوٹل کے اندر اسپرے کرنا اور ہر صبح صفائی ستھرائی کرنا ہوگی برتنوں کی صفائی ستھرائی کرنا ہوگی ہوٹل کی انتظامہ اور ملازمین ماسک دستانے کا استعمال یقینی بنائیں گے ہوٹل کے باہر ہاتھ دھونے کے لئے سامان کی دستیابی کو یقینی بنانا ہوگا مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا کہ تاجر برادری پہلے ہی ایس او پیز پر عمل پیرا ہے کمشنر کوئٹہ کے ساتھ فیصلہ ہوا کہ ایک دو دن تک نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا آخر میں مرکزی انجمن تاجران اورریسٹورنٹ اورہوٹل عہدیداران نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن عثمان علی اور اے ڈی سی کوئٹہ ثاقب کاکڑ کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے ہوٹل اورریسٹورنٹ کے مسئلہ کا حل نکالا تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹ والے ایس اوپیز کی پابندی کو یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں