نوتال، گھرمیں گھس کر ایک شخص کو قتل کردیا گیا

ڈیرہ مراد جمالی: نصیر آباد کے علاقے نوتال کے قریب نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر چھری سے وار کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ نوتال کی حدود نوتال کے نواحی علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر شاہنواز نامی شخص کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور نعش کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں