منظور بلوچ جیسے سیاسی کارکن مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں، اے این پی

مستونگ:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ منظور بلوچ جیسے سیاسی کارکن مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں زمانہ طالبعلمی سے لیکر مرتے دم تک بلوچ قومی تحریک سے ناطہ پختہ اور نظریا ت کے امین رہے منظور بلوچ کی رحلت صرف بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچ قوم کازیان نہیں بلکہ یہ ان تمام مترقی قوم دوست وطن دوست اور غریب پرورنچھلے طبقے کے نظریاتی باکردار خوددار سیاسی کارکنوں کیلئے صدمہ سے کم نہیں ہے دکھ درد کی اس گھڑی میں منظور بلوچ کے اہل خانہ اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ برابر شریک ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مستونگ میں بی این پی کے مرکزی لیبرسیکرٹری اور بی ایس او کے سابق مرکزی چئیرمین منظور بلوچ کے فاتحہ کے موقع پر ان کے صاحبزادے جہانگیر منظور اور دیگر سے بات چیت کے دوران کیا مابت کاکا نے کہا کہ منظور بلوچ کے ساتھ سیاسی رفاقت 25 سالوں پر محیط تھا پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ذمہ داران کی حثیت سے ایک ساتھ کام کیاوہ ایک خوددار باکردار نظریاتی سیاسی کارکن تھا طمع لالچ مادہ پرستی سے کوسوں دور تھا وہ علم کے فروغ زبان وثقافت کے تحفظ تاریخ و اقدار کے امین رہے ان کی رحلت صرف بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچ قوم کیلئے صدمہ نہیں بلکہ ان تمام سیاسی کارکنوں کیلئے باعث زیان ہے جو قوم وطن کی ننگ وناموس کیلئے جہد کرتے چلے آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ منظور بلوچ شریف النفس باکردار خوددار سیاسی کارکن تھا انتہائی نامساعد حالات کے باوجود قومی تحریک سے جڑے رہے اور مرتے دم تک اس پر نہایت ایمانداری اور خلوص سے قائم رہے اس سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبرسیکرٹری اور بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق مرکزی چیئرمین منظور بلوچ کے صاحبزادے منظور جہانگیر بلوچ اور ان کیاہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

اپنا تبصرہ بھیجیں