احتجاج پرعوام کے مشکور، حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے، ملک نصیر شاہوانی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اپوزیشن رکن اسمبلی ملک نصیرشاہوانی نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کے احتجاج میں رکاوٹیں اور حکومتی رویہ کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنان سمیت عوام نے جو احتجاج کیا اس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں صوبہ کے عوام کیساتھ ملکر جدوجہد جاری رکھیں گے کبھی بھی حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے موجودہ کٹ پتلی حکومت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اپنا قبلہ درست کر دیں ورنہ صوبہ بھر میں احتجاج کو وسعت دیتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاؤس کا مکمل گھیراؤ کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی صوبہ کے عوام کا صبر کا مزید امتحان نہ لیں حکومت پسند نہ پسند کی بنیاد پر حلقوں میں مداخلت کرکے شکست خوردہ افراد کو نواز رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن میں شامل ارکان بلوچستان اسمبلی پرامن طور پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتی ہے مگر انہیں مختلف طریقوں سے رکاوٹیں کھڑی کرکے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے سے روکنے کی کوشش کی حکومتی نامناسب رویے غلط پالیسیوں حقوق کی حق تلفی صوبہ کو بربادی کے دہانے پر پہنچانے کے خلاف کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں بی این پی کے کارکنان نے اور عوام نے بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا جس پر تمام کارکنان اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور عوام کو بھی یہ یقین دلاتے ہیں کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کبھی بھی صوبہ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی اور صوبہ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی اپوزیشن کا احتجاج ختم نہیں ہوا ہے یہ تو صرف ایک جھلکی تھی حکومت کو کہتے ہیں کہ ہوش کے ناخن لیتے ہوئے قبلہ درست کر دیں ورنہ صوبہ بھر میں احتجاج کو وسعت دیتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاؤس کا مکمل گھیراؤ کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کرنا بھی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے کیونکہ موجودہ حکومت نے جس طرح پسند نہ پسند کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبوں کی تقسیم کی بندر بانٹ کی اور شکست خوردہ افراد کو نوازتے ہوئے کرپشن کا بازار گرم رکھا اب آنے والے بجٹ میں بھی یہی تیاری کی جارہی ہے کہ کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم رکھا جائے مگر بلوچستان نیشنل پارٹی کبھی بھی کسی کو صوبہ کے ساتھ ظلم نا انصافی اور زیادتی کرنے نہیں دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں