انجیرہ واقعہ، نواب زہری و حاجی علی مدد جتک کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

کوئٹہ: چیف آف جھالاوان سابق وزیر اعلی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناء اللہ زہری اور پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ انجیرہ خضدار میں جتک قبیلے کے ساتھ پیش آنے والے قبائلی تنازہ کے حوالے سے بات چیت۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک اور سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ زہری کے درمیان ٹیلی فونک رابطے ہوا جس میں گزشتہ دنوں انجیرہ خضدار میں جتک قبیلے کے ساتھ پیش آنے والے قبائلی تنازعہ کے حوالے سے بات چیت جس میں جتک قبیلے کے 3 افراد شہید کردیے گئے تھے۔سابق وزیراعلی نواب ثناء اللہ زہری نے حاجی علی مدد جتک کو انجیرہ میں پیش آنے والے واقعہ کی حل اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا،نواب ثناء اللہ زہری نے متاثرہ افراد کو انصاف فراہم کرنے کے لئے جلد تمام قبائل کا جرگہ بلانے کا بھی یقین دلایا اور کہا کہ قبائلی رسم و رواج کے مطابق ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے گا،اس موقع پر حاجی میر علی مدد جتک نے سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ زہری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انجیرہ خضدار میں جتک قبیلے کے ساتھ ہونے والے ظلم ناقابل برداشت ہے، اور قبائلی رسم و رواج کی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ انجیرہ میں جتک قبیلے کے 3 افراد کا شہید ہونا لمحہ فکریہ ہے جتک قبیلے کے شہید افراد کو انصاف کی جلد فراہمی تک اپنی کوشش جاری رکھو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ سازشی عناصر اس قبائلی تنازہ کو حل کرنے کے بجائے اس مزید بگاڑنے کی کوشش میں ہیں جنکی کوشش کو ہم ناکام بنائے گے کیونکہ یہ ہمارے گھر کا مسئلہ ہے اور گھر کے مسئلے کو ہم اپنے گھر میں قبائلی رسم و رواج کے مطابق حل کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں