دالبندین،گاڑی اُلٹ گئی 4افراد زخمی

دالبندین:دالبندین کے قریب سرف گاڑی الٹنے سے چار افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق گردی جنگل سے دالبندین آنے والی تیز رفتار سرف گاڑی سرگیشہ کے قریب واقع پل سے ٹکرا گئی جس کے سبب چار افراد شدید زخمی ہو گئے جنھیں ابتدائی طبی امداد پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کر دیا گیا اور طبی امداد فراہم کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں