میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے حلف اٹھا لیا

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی کے نو منتخب میئر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب گلشن جناح پولو گراو¿نڈ میں ہوئی۔ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان نے میئر اور ڈپٹی میئر سے عہدوں کا حلف لیا، اس موقع پر وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور صوبائی وزراءکے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللہ مراد 15 جون کو کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہوئے تھے، مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل جماعتِ اسلامی کے حافظ نعیم الرحمن 160 ووٹ لے سکے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کل صبح محمد جناح کے مزار پر حاضری دیں گے، حاضری کے بعد وہ عہدے کا چارج سنبھالیں گے اور چند روز میں کے ایم سی کا نئے مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں