گنداخہ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ادائیگی مرکز کی بندش، مستحق خواتین کا شدید احتجاج
گنداخہ : گنداخہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ادائیگی مرکز بند ہونے کے خلاف کامریڈ صاحب ڈنہ جمالی کی قیادت میں مستحق خواتین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم صبح سے سنٹر پر موجود ہیں مگر ریٹیلرز کی جانب سے لوکیشن بندش کا جواز بنا کر سنٹر سے چلے گئے ہیں دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ادائیگی مرکز پر کسی قسم کے سہولیات فراہم نہیں کئے گئے ہیں انہوں نے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری سمیت وزیر اعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان کمشنر نصیر آباد ڈپٹی کمشنر اوستا محمد سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نوٹس لیکر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ادائیگی مرکز گنداخہ کو فعال کرکے مستحق خواتین کو پیسے فراہم کئے جائیں۔
Load/Hide Comments