ٰٓٓایف سی کو دیئے گئے کسٹم کے اختیارات سے عام لوگ پریشان ہیں، عثمان کاکڑ

کوئٹہ:پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ بلیلی کسٹم چیک پوسٹ پرخواتین‘ بوڑھے‘ بچے اور مریضوں کو 3 تین گھنٹے انتظار کرایا جارہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس سلسلہ میں نوٹس لینے والا کوئی نہیں کسٹم کے اختیارات ایف سی کو دیئے گئے ہیں مگر اس کی وجہ سے عام لوگ پریشان ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بلیلی کسٹم پر خواتین‘ بوڑھے‘ بچے اور مریضوں کو 3 تین گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے تاکہ وہ کوئٹہ آسکیں بلوچستان میں کسٹم کے اختیارات ایف سی کے حوالے کئے گئے ہیں مگر بلیلی چیک پوسٹ پر عام لوگوں کو انتظار کرنا پڑتا ہے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں ہم خود مسلم باغ سے آرہا تھا کہ مجھے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو عام عوام پر کیا گزرتی ہوگی انہوں نے کہا کہ قلعہ عبداللہ میں گندم کی کٹائی ہو گئی ہے مگر لوگ گندم کو اپنے گھروں تک نہیں لاسکتے یہاں کے قبائلیوں کی زمینداری بارڈر پار ہے لیکن جب لوگ وہاں آتے جاتے ہیں تو ان سے پاسپورٹ طلب کیا جاتا ہے 150 سال سے یہ سلسلہ چلا آرہا ہے لیکن معاملے کو نوٹس لینے والا کوئی نہیں لوگ اپنی ضرورت کی چیزوں کو نہیں لے جاسکتے غربت کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب عالمگیر وباء اور ٹڈی دل نے غریب لوگوں کو مزید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے لہٰذا معاملے کو کمیٹی کے سپرد کیا جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کی داد رسی ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں