میئر کراچی کی تقرری کیخلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن، مرتضیٰ وہاب اور دیگر فریقین کو نوٹس
کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے میئر کراچی کی تقرری کے خلاف درخواستوں پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے محمد عامر کی درخواست بھی میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کی درخواست کے ساتھ منسلک کردی۔عدالت نے درخواست پر سماعت 22 جون کے لئے ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن، مرتضی وہاب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔
Load/Hide Comments