عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کی مرکزی قانونی کمیٹی کو معطل کردیا گیا
لاہور (انتخاب نیوز) تحریکِ انصاف کا جماعت کی مرکزی قانونی کمیٹی کو معطل کرنے کا اعلان۔ چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر ممبران مرکزی قانونی کمیٹی تحریک انصاف کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا ہے۔ پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل سے کی گئی ٹویٹ کے مطابق ’مرکزی قانونی کمیٹی میں شامل تمام ممبران کے فوری طور پر معطلی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب خان کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments