لاہور، مبینہ زیادتی کا شکار بچہ اسپتال میں انتقال کرگیا
لاہور (انتخاب نیوز) رائےونڈ کے علاقے میں مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والا بچہ انتقال کر گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو مدرسہ کے قاری نے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد بالائی منزل سے پھینک دیا تھا۔ پولیس کے مطابق بچہ چند روز سے چلڈرن اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم قاری رضوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔
Load/Hide Comments