وفاقی حکومت سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے 25 ارب مختص کرے، مراد علی شاہ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کے سیلاب متاثرین کی بحالی کا معاملہ اٹھادیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے صوبے کے سیلاب متاثرین کےلیے بجٹ مختص کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ نے شہباز شریف کے روبرو کہا کہ سندھ حکومت نے سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے 25 ارب روپے رکھے ہیں۔ انہوں نے دوران ملاقات مطالبہ کیا کہ وفاق بھی سندھ کے سیلاب متاثرین کےلیے 25 ارب روپے مختص کرے۔ ذرائع کے مطابق دوران ملاقات وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو سندھ کے سیلاب متاثرین کےلیے 25 ارب روپے مختص کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عالمی امداد سے بھی سیلاب متاثرین کےلیے رقم مختص کی جائے۔
Load/Hide Comments