کراچی، کتے کی ہلاکت کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او مقامی عدالت میں طلب
کراچی (این این آئی) کراچی کی مقامی عدالت نے کتے کی ہلاکت کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او فیروز آبادکو 22جون کے لیے نوٹس جاری کردیئے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پولیس اہلکار سمیت 5 افراد کیخلاف کتے کی ہلاک کا مقدمہ درج کرنے سے انکار پر ایس ایچ او کو توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایس ایچ او فیروز آباد کو 22 جون کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالتی حکم کے باوجود پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکار کررہی ہے۔ ایس ایچ او فیروز آباد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے 6 جون کو ایس ایچ او فیروز آباد کو کتے جوجی کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
Load/Hide Comments