بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے بجلی 2 روپے 5 پیسے مہنگی ہونے کا امکان
لاہور (این این آئی) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لئے بجلی 2 روپے 05 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مئی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی ہے جس کی سماعت نیپرا اتھارٹی 5 جولائی کو کرے گی۔دوسری جانب کے الیکٹرک نے بھی بجلی 1 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے درخواست مئی کی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔بجلی کی قیمت بڑھائی گئی تو کراچی کے بجلی صارفین پر 2 ارب 78 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔کے الیکٹرک کی درخواست پر بھی 5 جولائی کو نیپرا میں سماعت ہوگی۔
Load/Hide Comments