عبدالرزاق شر قتل کیس، عمران خان ذاتی حیثیت میں 26 جون کو بلوچستان میں طلب

کوئٹہ (آن لائن) جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کو 26جون کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق انہیں ضابطہ فوجداری کی شق 160 کے تحت نوٹس دیا ہے۔ سربراہ تحریک انصاف کو یہ نوٹس لاہور پولیس کے ذریعہ وصول کروایا جائے گا۔ سربراہ تحریک انصاف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروا سکتے ہیں اور اپنی بے گناہی سے متعلق شواہد فراہم کرسکتے ہیں۔ عمران خان پر سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ درج ہے، بلوچستان حکومت نے سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جی کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی ہے جو واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے جس نے گزشتہ روز انہیں 26 جون کو ذاتی حیثیت میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لئے نوٹس بھجوایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں