برٹس ایئرویز میں دوران پرواز ہولناک واقعہ، 5 افراد زخمی

لندن (این این آئی)برٹش ایئرویز کے ایک طیارے کے مسافروں نے 30 ہزار فٹ کی بلندی پر دہشت کے ناقابل بیان لمحات سے گزرنے کا تجربہ کیا ہے۔ طیارہ سنگا پور سے لندن جا رہا تھا کہ دوران پرواز اسے زبردست ہوا کے دبا کا سامنا کرنا پڑا۔ خلیج بنگال پر شدید اور مسلسل ایئر ٹربو لینس یا ہچکولوں کے نتیجے میں فلائٹ کے عملے کے 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عملے کے ایک رکن کی ٹخنے کی ہڈی ٹوٹ گئی، دوسرے نے اپنے کولہے پر شدید چوٹ کی جانچ کرنے کے لیے ایم آر آئی سکین کرایا۔ عملے کا ایک اور رکن ٹخنے کی سرجری کے بعد ہسپتال میں ہی ہے۔خوفناک پرواز کے دوران مسافروں کو اپنی نشستوں پر بیٹھنے پر مجبور کرنے کے لیے باندھی گئی بیلٹ کے باعث تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ بیلٹ سے ان کے جسموں پر نشانات پڑ گئے۔ہوا کے کم ہونے سے طیارے کو لگنے والے ہچکولے کے نتیجے میں کپتان نے سنگاپور واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔ مسافروں کو ہوٹل میں رہائش فراہم کی گئی اور بعد میں آنے والی پروازوں کی دوبارہ بکنگ کرائی گئی۔برٹش ایئرویز کے ایک ذریعہ نے بتایا کہ ایئر لائنز نے گزشتہ پانچ سالوں میں ایسا کچھ نہیں دیکھا تھا۔ طیارہ اچانک ہل رہا تھا پھر وہ 5 فٹ گرا اور غیر آرام دہ جھٹکوں کی حرکت میں دوبارہ اٹھ گیا۔برٹش ایئر ویز کے ترجمان نے اخبار کو بتایا کہ حفاظت ہمیشہ ہماری ترجیح ہوتی ہے۔ ہماری پروازوں میں سے ایک کو ہوا کے بہا کی تبدیلی کی وجہ سے شدید ہچکولے کی حالت سے گزرنا پڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں