بلوچستان بجٹ صرف دھوکہ ہے، صوبے کے ترقی کے دعوے جیبوں کی ترقی کے دعووں سے تعبیر ہیں، پشتونخوا میپ

کوئٹہ (آن لائن) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں حکومت کی جانب پیش کردہ صوبائی بجٹ اعداد وشمار کے گورکھ دھندہ اور عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے اور دھوکہ دہی کے سوا کچھ نہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلی مرتبہ بجٹ ڈاکومنٹ اور بجٹ تحریری تقریر کو ٹبل نہ کرنا مسلط ٹولے کی ایک اور رسوائی اور ناکامی کا واضح ثبوت ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بجٹ ڈاکومنٹ کی غیر موجودگی میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ، پچھلے سال کی بجٹ کے غیر ترقیاتی تخمینہ 366ارب بتایا گیا تھا جو مالی سال کے دوران بڑھ کر 405ارب بنا تھا اس طرح ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 219ارب تھا جو گھٹ کر 127.6ارب رہ گیا تھا ، ترقیاتی بجٹ کو خرچ کرنے والے محکمہ جات کا پرسنٹ تقریباً 30%سے زیادہ ہے اور حکومتی انکم ٹیکس ساڑھے 7فیصد ،بلوچستا ن ریجنل اتھارٹی 6%اور وزراءاور ایم پی اے 20%سب کو ملا کر تقریباً 70%بن جاتا ہے جس سے عام وخاص اندازہ لگاسکتے ہیں ۔ ترقی کو گزشتہ پانچ سال میں ترقی نہیں محرومی تھی اور صوبے کو پسماندگی کی دلدل میں پھنسانا تھا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں مالی سال کے دوران خرچ کردہ رقم سنگین مذاق ہے اس لیئے تمام صوبے ترقی کا عمل ناپید ہوچکا ہے ۔ اورصوبے کے ترقی کے دعوے جیبوں کے ترقی کے دعووں سے تعبیر ہیں ۔ 2023-24کے صوبائی بجٹ فارن فنڈڈ کے ساتھ حجم 750ارب بتایا گیا ہے جس میں غیر ترقیاتی بجٹ 437ارب اور ترقیاتی 229ارب ہے ، غیرترقیاتی بجٹ سے دو گنا زیادہ جو کہ بجٹ کے ناکامی کا منہ بولتا ثبوت اور بجٹ خسارہ 49ارب ہے جو بجٹ مینول اور بجٹ رولز کے اعداد شمار کا دوگنا بن جاتا ہے جو صوبے کی معیشت کیلئے سنگین خطرے کی نشانی ہے کس بھی حکومت کی ذمہ داریوں میں یہ شامل ہیں کہ وہ ترقیاتی اخراجات کو کم سے کم کریں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بجٹ میں مینول اور رولز کے ہوتے ہوئے جاری سکیمات جن کی تعداد 4721ہے کیلئے مختص رقم 170.724ارب روپے ہے اور اس کا تھروفاورڈ تقریباً 5کھرب تک ہے جو آنیوالے حکومتوں کے خلاف مسلط ناکام ٹولے کی کھلی سازش کے سوا کچھ نہیں ۔ بجٹ جاننے والے ہی سمجھ سکتے ہیں کہ صوبے کے ساتھ کس قسم کا سنگین مذاق ہوا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں پیش کردہ بجٹ اور صوبے میں ترقی کے دعوے سنگین ڈرامے کے سوا کچھ نہیں اور گزشتہ پانچ سالوں سے عوامی خزانے پر ہاتھ صاف کرنیوالے مسلط ٹولے کے کرپشن اور پرسنٹ کو ملک بھر اور دنیا میں ریکارڈ توڑنے کے طور پر پیش کیا جاتا رہے گا ۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی حالیہ بجٹ اور مسلط حکومت کے دور میں دیگر بجٹوں کو صوبے کے عوام کے خلاف سنگین مذاق گردانتی اور اسے کھلی طور پر مسترد کرتی ہے پارٹی اور صوبے کے عوام مسلط ٹولے کے خلاف احتساب کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں