شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 2سیکورٹی اہلکار جاں بحق
راولپنڈی(این این آئی)شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں فوج کے 2جوان جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں فوج کے2جوان جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں سپاہی عابد اللہ اور سپاہی گل راف شامل ہیں، 29 سالہ سپاہی گل راف کا تعلق لکی مروت اور 23 سالہ سپاہی عبداللہ کا تعلق کرک سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود ممکنہ تخریب کاروں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
Load/Hide Comments