پیرس میں ریاض کیلئے ایکسپو 2030ءکی میزبانی کیلئے شہزادہ محمد بن سلمان فرانس پہنچ گئے

ریاض (این این آئی) سعودی عرب کے ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان اور رائل کمیشن برائے ریاض شہر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے ریاض کی امیدواری کے لیے پیرس پہنچ گئے۔ پیرس میں شہزادہ محمد بن سلمان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ورلڈ ایکسپو کی ذمہ دار تنظیم بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز کے 179 رکن ممالک کے نمائندوں کا باضابطہ استقبال کیا گیا۔ بیورو کے 172ویں جنرل اسمبلی اجلاس آج منگل 20 جونکو پیرس میں ہوگا۔یہ تقریب "ریاض ایکسپو 2030” کی میزبانی کے لیے نامزدگی کے طریقہ کار کے حصے کے طور پر منعقد کی گئی ہے۔ اس تقریب کا مقصد ایکسپو کے لیے دارالحکومت کی تیاری اور نمائش کی میزبانی کے لیے منصوبوں کو متعارف کرانا ہے۔ تاکہ اگلے جنرل اسمبیلی کی تقریب کے لیے میزبان شہر کا انتخاب کرنے کے لیے ووٹنگ کی تیاری کی جا سکے۔ ووٹنگ کے لیے اسمبلی کا اجلاس نومبر 2023 میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں