ریڈ کراس کے قافلے پر حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، سوڈانی مسلح افواج

خرطوم (این این آئی) سوڈان کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ دارالحکومت خرطوم میں بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے قافلے پرہونے والے حملے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق میڈیارپورٹس کے مطابق فوج نے ایک بیان میں اس واقعے سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت کی کہ جس علاقے میں فائرنگ ہوئی وہ ریپڈ سپورٹ فورسز(آر ایس ایف)کے کنٹرول میں ہے۔فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ریڈ کراس مشن کے نمائندوں نے متعدد زخمی فوجیوں کو بحری سے ام درمان منتقل کرنے کا عمل شروع کیا۔ بحری پہنچنے پر انہوں نے اطلاع دی کہ انہیں کبری کوپر میں ایک سنائپر نے گولیوں کا نشانہ بنایا ہے۔بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اس علاقے میں مسلح افواج کا کوئی فوجی نہیں ہے اور یہ کہ ریپڈ سپورٹ فورسز وہاں موجود ہیں۔سوڈانی فوج نے ریڈ کراس کے نمائندوں پر انخلا کے پروٹوکول اور نقل و حرکت کے مخصوص نقشے کی مکمل پابندی نہ کرنے کا الزام بھی لگایا۔ فوج نے اس امید کا اظہار کیا کہ ریڈ کراس اپنے کام کے اصولوں اور طے شدہ اصولوں کے مطابق اپنا انسانی مشن انجام دے گی۔قابل ذکر ہے کہ ریپڈ سپورٹ فورسز نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ فوج نے ان کی فورسز پر اس وقت حملہ کیا جب وہ آگے بڑھ رہے تھے۔ بین الاقوامی ریڈ کراس مشن کے قافلے پر حملے میں 35 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔ ان میں زیادہ تر فوجی تھے جو ملٹری ہسپتال لائے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے نتیجے میں انخلا کے عمل کی نگرانی کرنے والے ایک اہلکار کے زخمی ہونے اور ریڈ کراس مشن کے ارکان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں