برطانوی ہائی کمشنر سے ورچوئل ملاقات، اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف پر مدد مانگ لی

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی برطانوی ہائی کمشنر سے ورچوئل ملاقات ہوئی، جس میں اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف پر مدد مانگ لی۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے برطانوی ہائی کمشنر کو موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیا، انہوں نے برطانوی ہائی کمشنر کو آئی ایم ایف سے تعطل کا شکار معاہدے بارے بریف کرتے ہوئے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنے میں مدد کی درخواست کی۔برطانوی ہائی کمشنر نے وزیرخزانہ کو آئی ایم ایف سے معاہدہ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی، برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پروگرام بحالی کیلئے بات چیت کریں گے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں