پنجاب کی جیلوں میں ملزمان کو انٹرنیٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ، مخصوص سائٹس تک رسائی ہوگی

لاہور (صباح نیوز) پنجاب حکومت نے جیلوں میں ملزمان کو انٹرنیٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، مخصوص ویب سائٹ تک رسائی دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کی سہولت پنجاب بھر کے جیلوں میں موجود ملزمان کو فراہم کی جائے گی۔ جیل حکام کی طرف سے سسٹم بنانے کیلئے کام شروع کردیا گیا۔انٹرنیٹ کے استعمال کیلئے سکیورٹی کا فول پروف سسٹم بنایا جائے گا۔حکام نے بتایا ہے کہ ملزمان کو صرف مخصوص ویب سائٹ تک رسائی دی جائے گی۔ لائبریری استعمال کرنے والے ملزمان اور تعلیم حاصل کرنے والے ملزمان کو بھی انٹرنیٹ کی سہولت ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں